ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے، حافظ حمداللہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے، حافظ حمداللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے،جس ثابت ہوتا ہے کہ ایک آئینی ادارے ای سی پی نے غیر آئینی فیصلہ دیا تھا۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کی اخلاقی قانونی اور آئینی حیثیت مشکوک ہوگئی،ویسے الیکشن کمیشن 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن منعقد کرانے میں ناکام ہوچکا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ جمعیت علما اسلام عدالتی فیصلے کے خلاف بحیثیت پارٹی نظرثانی کی اپیل میں نہیں جائیگی،جے یو آئی  پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے،رہنما جے یو آئی نے کہاکہ  جماعت مٹھائی بانٹنے اور ایک دوسرے کوکھلانے کی جشن میں شریک نہیں ہو گی۔