ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سپریم کے فیصلے پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارکباد

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سپریم کے فیصلے پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے سپریم کے تاریخی فیصلے پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارکباد دی گئی ہے ۔ 

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردوعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج قانون، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کا دن ہے، آج عمران خان اور پارٹی کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ فیصلے سے ثابت ہوا کہ ہمارا موقف حق و سچ پر مبنی تھا۔  سپریم کورٹ فیصلے سے آئینی بحران کا خاتمہ ہوا۔  آئندہ بھی سپریم کورٹ سے آئین اور قانون پر مبنی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ملنے سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگی۔ جعلی فارم 47 حکومت کا اپنے فائدے کے لئے آئینی ترامیم کا راستہ بھی رک جائے گا۔ فیصلے سے الیکشن کمیشن کا منفی کردار مزید عیاں ہوگیا ۔  سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہونا چاہیئے ۔