ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر گفتگو

 وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ سے شہباز شریف نے دیگر امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی، جس کے مطابق 3 دن قبل وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پروٹیکیٹڈ صارفین کو اضافی بلز بھجوانے کیلیے ٹاسک دیا تھا ، ایف آئی اے نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی ۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں متعدد کمپنیوں کی صارفین کو اوربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں ڈسکوز اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اووربلنگ کی وجوہات اور سفارشات بھی دی گئی  ہیں ۔