تاجر دوست اسکیم کے تحت 45 ہزار ریٹیلرز و دکاندار رجسٹرڈ، دائرہ کار 42 شہروں تک بڑھا دیا گیا 

12 Jul, 2024 | 06:40 PM

کلیم اختر: چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر کا کہنا ہے تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجر 45 ہزار ریٹیلرز و دکانداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔سکیم کا دائرہ کار 42 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
چیف کوآرڈینِیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تاجر دوست اسکیم کا دائرہ کار 42 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کر کے آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پوش ایریاز ، ریٹیلرز سمیت دیگر کو مختلف درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ 45 ہزار ریٹیلرز تاجر دوست اسکیم میں آچکے ہیں اور لاہور میں سے 21 ہزار تاجر رجسٹرڈ کیے گئے ۔ مختلف شہروں کے لحاظ سے جاری شدہ ٹیکس سلیب کے مطابق کم ازکم سو روپے ماہانہ ٹیکس رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر فوکل پرسن تاجر دوست اسکیم اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ طارق سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں