ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

12 Jul, 2024 | 06:10 PM

وقاص عظیم : بجٹ منظور ہونے کے بعدنئےمالی سال کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.11 فیصد مزید بڑھ گئی ،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.33 فیصد پر پہنچ گئی ۔ 

 ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں،حالیہ ہفتے 6 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں چکن 16.34 اور پاوڈر دودھ 6.07 فیصد مہنگا ہوا،تازہ دودھ 1.37 فیصد اور دال چنا 3.47 فیصد مہنگی ہوئی ۔ اسی طرح حالیہ ہفتے دال مسور اوردال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.47 اور کیلے 2.3 فیصد سستے ہوئے،حالیہ ہفتے آٹا،پیاز،آلو اور انڈے بھی سستے ہوئے۔

مزیدخبریں