عابد چوہدری : ستوکتلہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فارمیسی کا سیکیورٹی گارڈ قتل کر دیا گیا۔ڈاکو 3 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاون میں واقع محمود فارمیسی میں تین ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر پر واردات کی۔دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی۔
ڈاکووں کی فائرنگ سے گارڈ رمضان موقع پر جاں بحق ہو گیا اورڈاکو لوٹ مار کرتے تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی