ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جےیوآئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

 جےیوآئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جےیوآئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے ۔ 

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے ائینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔  جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی ائی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا،  تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا ۔  جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی ۔  تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے ۔  یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے ۔