ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گرفتار، ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا

FIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری :جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ ملزم محمد جاوید ریکارڈ یافتہ نکلا،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایس ایچ او سندر عاطف ذوالفقارکے مطابق ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کو ایف آئی اے میں بھرتی کرانے کے پیسے لیتا تھا۔ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں،قصور کا رہائشی ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراتا تھا۔

جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر اب تک شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے ۔ ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا، ملزم کے خلاف لاہور میں ٹاؤن شپ اور نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑہ، سرگودھا اور چونیاں میں بھی  ایف آئی آر زدرج ہیں ۔پولیس نے  ملزم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا