طارق محمود کوسیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا

12 Jul, 2024 | 05:40 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : طارق محمود کوسیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا، سیکرٹری طارق محمود کو گریڈ 21 مل گیا ، چیف جسٹس سیکرٹریٹ کے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،جس کے مطابق ہائیکورٹ کے گریڈ20 کے افسر طارق محمود کو گریڈ 21 میں اپ گریڈ کرکے انہیں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ کاشف محمود کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ تعینات کیاگیا ہے،محمد اکرام کو پرائیویٹ سیکرٹری ون ،احمد صہیب خان کو پرائیویٹ سیکرٹری ٹو اور ناصر محمود کو پرسنل اسسٹنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں