محسن نقوی کا بارش کے باعث حادثات میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس

12 Jul, 2024 | 05:37 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مختلف شہروں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، محسن نقوی نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ دکھ کی  گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ 

مزیدخبریں