ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، چار افراد جاں بحق ہوگئے

شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، چار افراد جاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شیخوپورہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوگئے۔

  ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر رانا اعجاز احمد کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ شرقپور روڈ محلہ صدیقیہ کالونی میں پیش آیا۔

  جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

  دوسری جانب شدید بارش کے باعث ایک اور واقعہ میں گاؤں غازی مینارہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔