آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، عدالتی فیصلہ اصولی مؤقف کی جیت ہے، علی امین گنڈاپور

12 Jul, 2024 | 04:48 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ  آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، عدالتی فیصلہ اصولی مؤقف کی جیت ہے۔ 

صوبائی کابینہ کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی جیت ہوئی،مخصوص نشستیں ہمارا حق تھے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر صوبائی کابینہ کے اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔ مخصوص نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کیا اور کامیابی حاصل کی، اس دوران بھر پور ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے اسی طرح ایک ٹیم بن کر کام کرتے رہیں گے۔

  اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی. 

مزیدخبریں