اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ ملاقات میں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملکی داخلی اور سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔
آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان اور اہم معاہدوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔