راؤ دلشاد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی ، پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف کی کل جنرل نشستیں 105 ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک رکن میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا،یوں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی کل تعداد 104 ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو 27 مخصوص نشتیں ملیں گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں گی،27 مخصوص نشستیں ملنےپر پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 131 ہو جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 205 ہے ، پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہے ،صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10ہے ، پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 6 ہے ، پنجاب اسمبلی میں مجلس وحدت المسلمین، تحریک لبیک پاکستان اور مسلم لیگ ضیاء کی ایک ایک نشست ہے۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 105 ہوگئی
12 Jul, 2024 | 03:52 PM