سٹی42: یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز نے بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس کے لیے نیا ماڈیولر انٹیگریٹڈ نصاب سیشن 2024-25 سے نافذ العمل ہوگا۔
منظوری یو ایچ ایس کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 48 ویں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے خود کی۔