ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز، ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ

 ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز، ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

  چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ جائز ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

 عاصم رضا کا کہنا تھا حکومت نے ہم سے رابطہ کیا نہ ہی ایف بی آر نے اس حوالے سے کوئی بات کی۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سکھر، روہڑی اور حیدر آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں فلور ملز مالکان کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔

 ہڑتال کے باعث فلور ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے اور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

 مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer