ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث سڑک پر درخت گر گیا

 تیز ہواؤں اور بارش کے باعث سڑک پر درخت گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لاہور کے علاقہ مڑیاں سٹاپ کے قریب سڑک پر درخت گر گیاجس کے باعث گھنٹوں ٹریفک شدید جام رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طرف جانے والی روڈ پر درخت گر جانے کے باعث ٹریفک کا شدید رش لگ گیا۔ درخت گر جانے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار رہی۔

دوسری جانب ٹریفک وارڈن اور واسا کے عملے نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد درخت کو روڈ سے ہٹادیا جس کے بعد ٹریفک کی روانگی بحال ہوگئی۔