ڈینگی کا خطرہ مزید بڑھ گیا

12 Jul, 2024 | 01:59 PM

سٹی42:صوبہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے ڈینگی کا خطرہ مزید بڑھ دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا مزید 1 مریض اور سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار کی شدت نے 3 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جن میں سے 2 مریض اتفاق ہسپتال اور 1 مریض نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پنجاب بھر میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی بخار کی شدت نے 8 افراد کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 639 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا جبکہ پنجاب بھر کے 904 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔

محکمہ صحت نے پنجاب بھر میں رواں سال سے اب تک 380 افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کروائیں جبکہ 40 ہزار 899 افراد کو وارننگ کے ساتھ نوٹس بھجوائے گئے۔

مزیدخبریں