جمعتہ المبارک, لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

12 Jul, 2024 | 01:45 PM

علی ساہی: عشرہ محرم الحرام کے پانچویں  روز   جمعتہ المبارک کے موقع پر   لاہور سمیت صوبہ بھر میں  مساجد، امام بارگاہوں، مجالس و عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق   صوبہ بھر  میں 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار  اور ایلیٹ سپیشل پولیس اہلکار مجالس وجلوسوں کوتحفظ فراہم کررہےہیں، والنٹئیرز  بھی مجالس و عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی میں پولیس کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

آج لاہور سمیت  پنجاب بھر میں 3830 مجالس اور 547 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے جبکہ  لاہورمیں آج 410 مجالس اور 42 جلوس برآمد ہوں گے،  جن میں 45 اے کیٹیگری مجالس شامل ہیں.محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے.

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مذہبی مقامات، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں