سٹی42 : امیر جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل جاری کردیا ۔
حافظ نعیم الرحمن کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ، مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی ، جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں ،کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے ، اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔