موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

12 Jul, 2024 | 01:26 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کمال ہو گیا،سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ جی آر 150‘ (GR 150)بغیر انٹرسٹ   2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا ۔

  ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث متوسط طبقے کیلئے نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک سہانے خواب جیسا لگنے لگا جس کے باعث کمپنی کو بھی کم سیلز کا سامنا کرنا پڑا ، سیلز کو بڑھانے کیلئے کمپنیوں کے پاس اب انسٹالمنٹ آفرز دینے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں بچا ہے ۔

  ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی جی آر 150 بغیر انٹرسٹ کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے تاہم خواہشمند کو قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہو گا ، موٹر سائیکل خریدنے کیلئے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شوروم پر جانا ہوگا اور 25 فیصد ڈاون پیمٹ کر کے فوری موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔

GR 150 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔ 
دوسری جانب ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی بائیکس کی مضبوط موجودگی کے باوجود یونائیٹڈ  بائیکس اب بھی معقول فروخت حاصل کرنے میں کامیاب ہیں، یونائیٹڈ موٹر سائیکل کمپنی مارکیٹ میں متوسط طبقے کیلئے کم قیمت بائیکس لائی ہے،  مقامی آٹو میکرز  جانتے ہیں کہ طلباء اور کم آمدنی والے خریداروں میں ہونڈا CD70 کی نسبت ایسی بائیکس کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ان کے بجٹ کو متاثر نہ کرے، موجود مہنگائی اور اشیایہ ضروریہ کی آسمانوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں کو سامنے رکھتے مڈل کلاس طبقہ موافق بائیکس کا انتخاب کرتا ہے۔

 یونائیٹڈ موٹرسائیکل کمپنی کےپاس کئی ایسے ماڈلز ہیں جو اپنی خصوصیات کے ساتھ صارف کے تجربے کو مزید تقویت دیتے ہیں، کمپنی نے اپنی مختلف موٹر بائیکس کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں جن کا اطلاق 4 جولائی 2024 سے کردیا گیا۔

   یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ حالیہ بجٹ مالی سال 2024-25 میں جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد ہونڈا اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے.

مزیدخبریں