سٹی42: محکمہ بلدیات نے لاہور پیکیج کا پی سی ون تیار کر لیا ، پہلے مرحلے میں 78 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور پیکیج کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔ پی سی ون کے تحت لاہور کی سڑکیں ،نالیاں، گلیاں، سیوریج اور سٹریٹ لائٹ اپ گریڈ کی جائیں گی۔
پی سی ون کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور کی ترقیاتی سکیموں پر 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
پی اینڈ ڈی سے پی سی ون کی منظوری کے بعد اگست میں یہ ترقیاتی کام شروع ہو جائے گا۔