نان ٹیچنگ سٹاف کی غیرحاضری، CEO ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

12 Jul, 2024 | 01:17 PM

جنیدریاض: دو سو سات سرکاری سکولوں سے نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر حاضری کا معاملہ،نشاندہی کے باوجود غیر حاضر سٹاف کےخلاف کارروائی نہ کی جاسکی۔
 سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے کارروائی نہ ہونے پر معاملے کا نوٹس لے لیا،مئی میں سکولوں کے وزٹ کے دوران نان ٹیچنگ سٹاف غیر حاضر پایا گیا تھا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کے مطابق پوچھا جا رہا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے باوجود غیر حاضر سٹاف کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاسکی۔تمام ڈی ای اوز کو دو روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے، پرویز اختر کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب افسران کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں