زین مدنی: لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریب بعنوان ’ مرثیہ تحریر‘کا انعقاد کیا گیا،نامور فنکار حامد علی خان نے ساتھیوں سمیت مرثیہ پڑھا۔
تقریب کے ماڈریٹر قاسم جعفر نے مقررین کا تعارف کروایا اور مرثیہ کی تاریخ و ارتقاء پر گفتگو کی، تقریب ” مرثیہ تحریر“ میں نامور دانشوروں اصغر ندیم سید، طاہرہ نقوی، نیئر علی دادا نے اظہار خیال کیا،اصغر ندیم سید نے کہا غزل نے مرثیہ میں اہم کردار ادا کیا، مرثیہ نگاری کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، مرثیہ کا تعلق فکر سے ہے۔
نئیر علی دادا نے اقبال کی شاعری میں مرثیہ نگاری پر گفتگو کی،چئیرمین الحمرا رضی احمد کا کہنا تھا کہ آج کی نشست کا مقصد نوجوان نسل کو مرثیہ کے تاریخی احوال سے آگاہ کرنا ہے،سربراہ الحمرا،سارہ رشید نے کہاکہ ہم آج مرثیہ لکھنے والوں کو زبردست انداز میں یاد کر رہے ہیں۔