لاہور میں پھر بارش، وزیراعلیٰ پنجاب کو واسا کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دینا پڑا

12 Jul, 2024 | 10:57 AM

راودلشاد:شدید بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ایک بار پھر ابررحمت شروع ہوگئی، گرمی کی شدت میں کمی آگئی بارش سے موسم سہانا ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کو پیش نظر  انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم کردیا۔

 مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کی کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم بھی دیا،مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بلا تعطل کام کیا جائے۔

مزیدخبریں