لاہورکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال

12 Jul, 2024 | 10:23 AM

(شاہد سپرا) شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں  کا بُرا حال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ  ہونے کے بائث مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ 

لاہور میں بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں 10گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی غائب رہی، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی جانب سے لیسکو آفس سے رابطہ کرنے پر جواب دیا جاتا رہا کہ ہمارے پاس صرف ایک لائن مین موجود ہے، صورتحال دیکھنے میں وقت لگے گا۔

مزیدخبریں