ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال

شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں  کا بُرا حال ہو گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں  کا بُرا حال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ  ہونے کے بائث مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ 

لاہور میں بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں 10گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی غائب رہی، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی جانب سے لیسکو آفس سے رابطہ کرنے پر جواب دیا جاتا رہا کہ ہمارے پاس صرف ایک لائن مین موجود ہے، صورتحال دیکھنے میں وقت لگے گا۔