بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت کردی

12 Jul, 2024 | 09:58 AM

ویب ڈیسک:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

یاد رہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں