عرفان ملک :انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت کتوں پر تشدد کرنےوالے شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
انسداد بے رحمی جانواراں ایکٹ کے تحت مقدمہ اینمل ریسکیو سینٹر کی لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا، کتوں پر تشدد ملوث رانا ابرار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تشدد کا شکار ہونے والے کتوں کو دیکھ بھال کے لئے این جی او کے حوالے کردیا گیا۔ اینیمل ریسکیو سنٹر نے یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت ملنے پر درج کروایا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےاینیمل ریسکیو سینٹر کی انچارج عروسہ حسین ،ہیڈ آف آپریشنز سینٹر ذوفیشان انوشے کو جانوروں کے تحفظ کے لئے یہ مقدمہ تھانے لانے پر شاباش دی۔ عمارہ اطہر نے کہا ، بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
آئی پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ سال لاہور میں پہلا پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جانوروں کی ویلفیئر کے لیے کام کرنےوالی این جی او کی معاونت سے قائم کیا گیا تھا۔
اب تک مجوعی طور پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت چھ مقدمات کا اندراج کیا جاچکا ہے،پولیس اینمل ریسیکو سینٹر میں سینکڑوں بے زبانوں کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔