ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین بہنیں پاور لفٹنگ کی انٹرنیشنل چیمپئین شپ میں 12 گولڈ میڈل جیت لائیں

Power Lifting International Championship, city42, three sisters won 12 gold medals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی تین بہنوں نے پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں   مختلف ویٹ کیٹگریز میں چار چار گولڈ میڈلز جیت لیے۔ بارہ انٹرلنیشنل گولڈ میڈل ایک ہی گھر میں آنا کا یہ سپورٹس کی ہسٹری میں پہلا واقعہ ہے۔

جنوبی افریقہ میں  پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں شرکت کے وقت ٹوئنکل سہیل مکمل فٹ نہیں تھیں۔ انہوں نے اس کے باوجود کھیل میں حسہ لیا اور 84 کے جی کلاس میں کلین سوئپ کیا اور چاروں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

ٹوئینکل نے اسکواٹ ،بنچ پریس ،ڈیڈ لفٹ اور اوور آل ٹوٹل میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اس سے پہلے ان کی بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں چار چار گولڈ میڈلز جیتے۔

یہ پہلا موقع ہےکہ پاور لفٹنگ کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں تین بہنوں نے ایک ساتھ گولڈ میڈلز جیتے۔ تینوں بہنیں اب 13 جولائی کو ایکوئپڈ ایونٹ میں کھیلیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں بہنوں کو ایونٹ کے لیے ائیر ٹکٹس کے لیے 20 لاکھ روپے اور یونیفارم فراہم کیے تھے۔