ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئس کریم کے بڑے برانڈ کی فیکٹری سے خراب چاکلیٹ اور کریم پاؤڈر پکڑا گیا

Icecream factory, expired food stuff confiscated, Punjab Food Authority ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: آئس کریم کے  بڑے برانڈ کی فیکٹری سے  1330کلو گرام ایکسپائرڈ کریم اینڈچاکلیٹ پاؤڈر،520کلوایکسپائرفلیورتلف کر کے کمپنی کو 2لاکھ  روپےجرمانہ  کر دیا۔
پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے ا46کلومیٹرملتان روڈپرواقع معروف آئسکریم کمپنی کی فیکٹری پرچھاپہ مارا اور وہاں بننے والی آئس کریم میں زائد المعیاد چاکلیٹ ، کریم پاؤڈر اور فلیور استعمال ہونے کی تصدیق ہونے اور  ایکسپائر ہو چکا مواد بھاری مقدار میں موجود ہونے کی تصدیق کے بعد مواد تو ضبط کر لیا لیکن مزید کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

اس بڑی آئس کریم فیکٹری کے پروسیسنگ ایریامیں زنگ آلود آلات، فنگس زدہ دیواریں، ٹوٹے ہوئےفرش، مری ہوئی مکھیاں موجود پائی گئیں۔ واشنگ ایریامیں بدبودارماحول اورفنگس، مشینوں، تاروں پر گرد موجود پائی گئی۔ 


آئسکریم کی پیکنگ کیلئے نان فوڈ گریڈ اور غیر معیاری میٹیریل استعمال کیا جارہا تھا.