ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریدک پانڈیا نے نئی دُلہن تلاش کر لی؟ مختصر ویڈیو نے ہلچل مچا دی

Haridik Pandia, City42 , Prachi Solanki, Indian Cricketer,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   ہریدک پانڈیا کی اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ سےعلیحدگی کی افواہوں کے دوران ان کی ایک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہلچل مچا دی۔ ہریدک پانڈیا کے بہت سے مداح یہ سمجھ رہے ہیں کہ پانڈیا نے نئی دلہن تلاش کر لی۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق  سٹار باؤلر ہریدک پانڈیا کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون ایک ڈیجیٹل کریئٹر اور میک اپ آرٹسٹ پراچی سولنکی ہیں۔

پراچی سولنکی نے خود اپنے انسٹا گرام سے  ہریدک پانڈیا کے ساتھ اپنی ویڈیو اور تصاویر  پوسٹ کیں۔ اس ویڈیو نے کچھ ہی دیر میں کرکٹر کے فینز کو متوجہ کر لیا اور انہیں نے اس ویڈیو اور فوٹوز پر رنگ برنگے تبصروں کے انبار لگا دیئے۔ 


ہریدک پانڈیا نےسربیا کی اداکارہ اور  ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ  کے ساتھ مئی 2020 میں شادی ککی۔ چند ہفتے پہلے دونوں کے تعلقات کشیدہ ہونے اور علیحدگی ہو جانے کی قیاس آڑائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام  پر اپنے نام کے ساتھ  لفظ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

آئی پی ایل 2024 کے میچوں کے دوران بھی نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی۔  ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھیپانڈیا نتاشا کےساتھ نظر نہیں آئے۔