شوہر سے جھگڑا، خاتون نے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی

12 Jul, 2023 | 11:08 PM

اسرار خان : شاہدرہ کے علاقہ میں خاتون نے دریائے راوی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کر کے خاتون کو بچا لیا۔

سول ڈیفنس حکام کے مطابق 35 سالہ زرینہ بی بی کا اپنے شوہر رفیق کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ خاتون گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر دریائے راوی میں کود کر زندگی کا خاتمہ چاہتی تھی۔ تاہم سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اسے بروقت بچا لیا۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ونڈالہ روڈ شاہدرہ کی رہائشی ہے، جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں