دہلی میں نیوی کےسابق کمانڈر اورصحافی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چارج شیٹ کر دیا گیا

12 Jul, 2023 | 09:44 PM

ویب ڈیسک: بھارت کے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سی بی آئی نے جاسوسی کے مبینہ معاملے میں بھارتی بحریہ کے سابق کمانڈر اور ایک فری لانس صحافی کے خلاف  چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔

چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی وویک رگھوونشی  اور نیوی کے سابق کمانڈر اشیش پاتھک نے بھارتی فوج کی سٹریٹیجک نوعیت کی پروکیورمنٹ اور  حساس پروجیکٹس  کی تعمیر کے کام کے متعلق تفصیلات اکٹھی کر کے دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی کو دیں۔ ان دونوں افراد کے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ستمبر 2022 میں کلاسیفائیڈ معلومات افشا کرنے کے الزام میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں دسمبر 2022 میں سی بی آئی نے یہ کیس لے لیا، مئی میں سی بی  آئی نے ان دونوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ اب انہیں رسماً چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں