منشیات کے عادی افراد کیخلاف آپریشن ،100 سے افراد کو حراست میں لے لیا

12 Jul, 2023 | 09:31 PM

عابد چو دھری :اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے منشیات کے عادی افراد کیخلاف آپریشن کیا۔100 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا.
 اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے منشیات کے عادی افراد کیخلاف ملتان روڑ،نیازی اڈہ اورسبزہ زار میں آپریشن کیا۔ایس پی عثمان ٹیپو کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔سکیم موڑ،یتیم خانہ چوک،گلشن اقبال،اقبال ٹاؤن ،اورنج لائن ٹرین روٹ اور گردونواح سے 100 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہناہے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزیدخبریں