کوٹ لکھپت جیل کے قیدی کی پرسرار موت

12 Jul, 2023 | 09:01 PM

عابد چودھری : کوٹ لکھپت جیل کا ایک قیدی چل بسا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کا ایک قیدی پراسرار طور پرانتقال کر گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا۔ملزم کو حالت غیر ہونے پرہسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل ہونے پر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں