ویب ڈیسک : ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں مئی کے مقابلہ میں جون میں عمومی کمی کا رحجان ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جون میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت 3199.16 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.05 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت3299.89 روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔
اسی طرح جون میں ملک میں اڑھائی کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1513.74 روپے ریکارڈکی گئی جومئی کے مقابلہ میں 2.16 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1547.12 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
جون میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 582.58 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.30 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 602.45 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔