ویب ڈیسک : چیٹ جی پی ٹی اور فیس بک، انسٹاگرام و تھریڈ کی مالک کمپنی میٹا پر چوری کا مقدمہ درج ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کامیڈین سارہ سلورمین اور دو دیگر مصنفین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور میٹا پر کاپی رائٹ کے الزام پرمقدمہ دائر کردیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ" آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویب سائٹس نے اجازت کے بغیر ہماری کتابوں سے مواد چوری کیا,ان ویب سائٹ نے مواد کےلیے ہم سے پوچھا نا پیسے دیے اور نا ہی کریڈٹ دیا۔"
امریکا کے 2 مصنفوں اور کامیڈین سارہ سلور مین نے چیٹ جی پی ٹی کے میکر اوپن اے آئی اور فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈ کی مالک کمپنی میٹا پر مقدمہ کیا ہے۔ سان فرانسسکو کی عدالت میں دائر مقدمے کے مطابقچیٹ جی پی ٹی ان کی کتابوں کے کاپی رائٹ مواد کے خلاصے تیار کررہا ہے۔
مقدمے کے مطابق میٹا کے لینگویج ماڈلز کو تربیت دینے کےلیے استعمال ہونے والا زیادہ تر موادکاپی رائٹ والی تحریروں سے آتا ہے۔ جن میں مدعی کی لکھی ہوئی کتابیں بھی شامل ہیں، جو میٹا نے بغیر رضامندی، کریڈٹ اور معاوضے کے بغیر کاپی کی تھیں۔مقدمے پر میٹا اور اوپن اے آئی نے تبصرے کرنے سے گریز کیا ہے۔