لاہور؛ اندرون موچی دروازہ میں پرانی عمارت گر کئی

12 Jul, 2023 | 08:01 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان: اندرون موچی گیٹ میں دو منزلہ خستہ حال عمارت کی بالائی منزل گر گئی ۔ عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اہل محلہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر بارہ بجےاندرون موچی گیٹ میں 2منزلہ عمارت کا بالائی حصہ گر گیا۔  خستہ حال عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کا کافی ملبہ گلی میں گرا لیکن خوش قسمتی سے اس وقت کوئی راہگیر وہاں موجود نہیں تھا۔
اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے کے باعث اہل محلہ کو تنگ گلی میں  آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس عمارت کی بالائی منزل گر گئی ہے اس کے نیچے دوکانیں بنی ہوئی تھیں تاہم دوکانیں اس حادثہ میں محفوظ رہیں۔ اس عمارت کے سامنے امام بارگاہ سید اکبر علی شاہ  بھی واقع ہے۔

مزیدخبریں