ریلوے نےمسافروں سےکرایہ ہدف سے زیادہ وصول کر لیا، فریٹ کا ٹارگٹ پورا نہ کر سکی

12 Jul, 2023 | 06:44 PM

 سعید احمد: مالی سال 23-2022 کے دوران پاکستان ریلوے آمدنی کا ہدف پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی، ریلوے کو ایک سال میں 7ارب 42کروڑ روپے کی ریکارڈ کمی کا سامنا رہا۔ ریلوے کو مجموعی طور پر 62ارب57کروڑ 4لاکھ روپے آمدن حاصل ہو ئی۔ 

مالی سال 23-2022 کے اختتام پر محکمہ ریلوے آمدنی کا ہدف پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا، ریلوے کو ٹارگٹ سے  7ارب 42کروڑ روپےکم ریوینیو حاصل ہوا۔ ریلوے اعدادوشمار کے مطابق 70ارب روپے آمدنی کے ہدف کے برعکس ریلوے کو مجموعی طور پر 62ارب57کروڑ 4لاکھ روپے آمدنی ہی حاصل ہو سکی۔ذرائع کے مطابق گڈز سیکٹر میں ریلوے کو ہدف سے 5ارب 32کروڑ 51لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔سنڈری کی مد میں ریلوے کو ہدف سے 2ارب 51کروڑ 4لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔پاکستان ریلوے کو مسافروں اور متفرق کوچز کی مد میں ہدف سے زیادہ آمدنی ہوئی۔

مزیدخبریں