جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، انسداد دھشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما افشاں طارق کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما افشاں طارق کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ افشاں طارق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔ ملزمہ کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے ملزمہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ افشاں طارق اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔