ویب ڈیسک: جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے متاثر دیہات کے دوران کے دوران نگراں وزیراعلیٰ کی ملاقات ان دولہا بھائی سے ہو گئی جو سیلابی پانی کی پراوہ کئے بغیر بارات لے کر طے شسہ تاریخ پر شادی کرنے سسرال جا رہے تھے۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جھنگ گئے تھے۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے ان دیہات کا بھی دورہ کیا جہاں اس وقت دریا کا سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے.
اپنےدورہ کے دوران محسن نقوی کی ملاقات اس باہمت دولہا سے ہو گئی جو سیلابی پانی سے گزر کر بارات لے کر جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اس نوجوان کی خیریت دریافت کی، انہیں شادی کی مبارکباد دی اور نقد سلامی بھی پیش کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 کی دورہ جھنگ کے دوران باہمت دولہے سے ملاقات
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) July 12, 2023
دولہا سیلابی پانی سے گزر کر بارات لے کر جا رہا تھا
وزیراعلیٰ نے ان کی خیریت دریافت کی اور نقد سلامی بھی پیش کی#CaretakerCMPunjab #mohsinnaqvi #visit #jhang #flood #groom @cmopunjabpk @IrrigationPb… pic.twitter.com/ewvCT9szym