تھانے کے قریب تاجر سے 24 لاکھ کی ڈکیتی

12 Jul, 2023 | 05:04 PM

ویب ڈیسک: کراچی کے ملیر سٹی تھانے کے قریب سیمنٹ اور سریے کے تاجرسے 24 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان واردات کر کے اطمنان سے فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج ہونے کے دو دن بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

 تاجر دکان سے کیش لے کر بینک میں جمع کرانے جارہا تھا کہ ملیر کورٹ کے سامنے مسلح موٹر سائیکل سوار نے رقم لوٹنے کے لیے اس کا تعاقب کیا۔ خطرہ بھانپ کر تاجر نے قریبی پیٹرول پمپ پر پہنچ کر بچنے کی کوشش کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تاجر کو پیٹرول پمپ پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اسٹریٹ کرمنلز نے پیٹرول پمپ پر موجود گارڈ اور شہریوں کی موجودگی میں دن دہاڑے  تاجر سےرقم لوٹی۔ مرکزی شاہراہ پر ملیر کورٹ اور تھانہ واقع ہے جبکہ ٹریفک پولیس بھی ہر وقت وہاں موجود رہتی ہے۔

 واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعے کو 2 روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں