ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارنے شریک حیات کی خوبیاں گنوا دیں

معروف اداکارنے شریک حیات کی خوبیاں گنوا دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے خوب رو اداکار امیر گیلانی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کس طرح کی شریک حیات کی تلاش ہے۔

انہوں نے ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ کسی بھی لڑکی میں سے سب سے پہلے اس کی مسکراہٹ نوٹ کرتے ہیں کہ وہ دل سے مسکرا رہی ہے یا دل سے۔انہوں نے دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں شادی کے لئے زائد العمر یا طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے انبیاء کرام کی سنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی ایسے شریک حیات کی تلاش ہے جو بہترین دوست بن سکے، جس میں دکھاوا نہ ہو۔ وہ شادی کے بعد بھی ویسی ہی رہیں جیسے وہ شادی سے قبل تھیں۔انہوں نے کہا کہ بیوی اور شوہر کے درمیان روایتی تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کی خواہش ہے کہ ان کی شریک حیات جو بھی ہو ایسی ہی ہو، ظاہری خوبصورتی بعد میں آتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer