ویب ڈیسک : گزشتہ رات گٹر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے لواحقین نے تدفین کرنے سے انکار کر دیا ۔
لواحقین کی جانب سے باپ، بیٹا کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم تدفین نہیں کریں گے۔ لواحقین کی جانب سے آئی جے پی روڑ پر جنازے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔لواحقین کی جانب سے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ لواحقین نے الزام دیتے ہوئے کہا کہ اطلاع دینے کے باوجود ایمرجنسی سروسز کے ادارے تاخیر سے پہنچے ۔ریسکیو 1122 ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا جو اموات کی وجہ بنا،سی ڈی اے کی جانب سے ایسے خونی گٹروں کو کھلا رکھنا نااہلی ہے۔ سی ڈی اے نے کئی بار شکایات کے باوجود گٹر پر ڈھکن نہ رکھے۔انتظامیہ کی جانب سے مذکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔