ویب ڈیسک : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے 4 مرلہ پلاٹ صرف 3 لاکھ میں فراہم کیا جانے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔
ٹوئٹر پر حریم شاہ نے ایک نجی ویب سائٹ سے لیا گیا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو 4 مرلہ پلاٹ صرف 3 لاکھ میں فراہم کیا جائے گا، اس اعلان کے ساتھ حریم شاہ نے صارفین سے سوال کیا کہ یہ پلاٹ کس کس کو چاہیے؟
اس پوسٹ پر جہاں کچھ صارفین نے حریم کی حوصلہ افزائی کی وہیں متعدد صارفین نے حریم کی ٹوئٹ کو سستی شہرت قرار دے دیا۔ صارفین کا حریم شاہ کے اعلان کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کا پلاٹ بھی آپ کی طرح فراڈ ہوسکتا ہے ایک پلاٹ پر کئی لوگ منڈلاتے ہوں گے۔
عوام کو 4 مرلہ پلاٹ صرف تین لاکھ میں فراہم کیا جائے گا۔
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) July 11, 2023
کس کس کو سستے پلاٹس چاہیے ؟؟ pic.twitter.com/uaEvvJa5tM
ایک صارف نے حریم کی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے حریم کو وزیراعظم کہتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم صاحب مجھے ایک پلاٹ قرض پر چاہیے۔ وہی دوسرے صارف نے حریم کی ٹوئٹ کو مضحکہ خیز لیتے ہوئے ردعمل دیا کہ 3 لاکھ میں تو قربانی کا جانور نہیں آتا پلاٹ کہاں سے آئیگا۔