جنید ریاض :محکمہ تعلیم نے ایک بارپھر اساتذہ کے تبادلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم نے گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے ایک بارپھرسے تبادلےکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں سے قبل اساتذہ کے ڈیٹا میں درستگی کا عمل شروع کردیا ہے۔تبادلوں سے قبل تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ڈیٹا درست کرنے کے احکامات جاری کردیے گئےہیں۔ مذکورہ راؤنڈ میں صرف ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ کو اپلائی کرنے کی اجازت ہوگی۔تمام کیٹیگریز کے اساتذہ کواپلائی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔اوپن میرٹ کے تحت اپلائی کرنے والے اساتذہ کو بھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
محکمہ تعلیم کا اساتذہ کے تبادلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
12 Jul, 2023 | 04:04 PM