ایپکا حاجی ارشاد گروپ کا لاہور میں احتجاج جاری

12 Jul, 2023 | 03:42 PM

علی رامے

This browser does not support the video element.

علی رامے: ایپکا حاجی ارشاد گروپ کا دوسرے روز بھی گرمی میں احتجاج جاری ہے۔
حاجی ارشاد گروپ کے کارکنوں نے سول سیکرٹریٹ کے باہر  احتجاجی دھرنا دیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے کے لیے ملازمین سراپا احتجاج نظر آئے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف محکموں کے ملازمین احتجاج میں شریک ہیں۔
احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمین سے مذاکرات کے لیے نگران حکومت کا کوئی بھی نمائندہ تاحال نہیں آیا۔ 
 
 

مزیدخبریں