داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان پاکستان کا بدنام  زمانہ سرغنہ  طارق کنڑ میں مارا گیا

12 Jul, 2023 | 01:35 PM

ویب ڈیسک: داسو  دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور طالبان پاکستان کا بدنام  زمانہ سرغنہ  طارق  رفیق عرف بٹن خراب کنڑ میں مارا گیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد طارق رفیق عرف بٹن خراب پاکستان اور افغانستان میں چینی تنصیبات پر حملے اور ان میں سہولت کاری کا ملزم محمد طارق رفیق عرف بٹن خراب افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے پچ درہ کے قریب مارا گیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک سینیئر کمانڈر نے افغان خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’وہ کل سے رابطے سے باہر ہو گیا ہے۔‘

طارق کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے ٹی ٹی پی کمانڈر نے فون پر کہا کہ ’ہم اس کی موت کی تصدیق لاش دیکھ کر ہی کریں گے‘۔

افغان خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ ایک پاکستانی اہلکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک جو شواہد دیکھے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ (طارق) مارا گیا ہے لیکن مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

طارق  رفیق عرف بٹن خراب کا تعلق ٹی ٹی پی سوات سے ہے جو 14 جولائی 2021 کو کوہستان میں داسو  ڈیم کی تعمیر کے لئے پاکستان میں کام کرنے والے مہمان انجیمئیروں کی ٹیم پرخودکش بم حملہ کا ماسٹر پلانر رہا ہے، اس حملے میں 9 چینی ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دہشتگرد طارق  26 اپریل 2022 کو کراچی میں چینی زبان کے مرکز کو نشانہ بنانے والے بی ایل اے کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

مزیدخبریں