ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا آدھی رات کو گنڈا سنگھ بارڈر پر ستلج فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نےدریائے ستلج کے قریب پانی کے اخراج اور سیلاب سے متعلق امدادی کیمپوں کا جائزہ لینےکے لیے کمشنر لاہور کے ساتھ  گزشتہ رات  نصف شب گنڈا سنگھ بارڈر  پر دریا کا دورہ کیا۔

دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سول انتظامیہ، پولیس، محکمہ آبپاشی اور ریسکیو 1122 کے انتظامات واقعی قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے لکھا  کہ الحمدللہ بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیمیں عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا اس وقت پانی کا اخراج تقریباً 48000 کیوسک ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔ اب تک ہم نے پانی میں گھرے دیہاتوں سے بچوں اور خواتین سمیت 500 سے زائد افراد کو نکال لیا ہے۔